امیر افغان طالبان ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری
بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طالبان رہنماؤں نےخواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں