ایران میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار

ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور ’اسرائیل کے ساتھ تعاون‘کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تو پھر ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے