غزہ پر اسرائیلی حملے 11 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی
ہفتے کے روز خان یونس ، شمالی غزہ اور غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیل نے پناہ گزینوں کے کیمپس کو نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی حملوں میں 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق، شمالی غزہ کے جبالیہ علاقے میں سراری اسٹریٹ پر شہریوں کے ایک گروپ پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
مزید نو فلسطینی، جن میں بچے بھی شامل ہیں، وسطی غزہ کے مہاجر کیمپ مغازی میں نعیمی خاندان کے گھر پر حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ خان یونس کے مشرقی علاقوں اور رفح کے شمال مغرب میں بھی گولہ باری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:روسی صدر پوٹن کی آذربائیجان سے طیارہ حادثے پر معذرت
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں عمارتوں اور رہائشی بلاکس کو منہدم کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں