امریکا میں کرسمس پر ایک گھنٹے کیلیے تمام پروازیں معطل
امریکا میں امریکن ایئرلائنز کو ایک تکنیکی خرابی کے باعث کرسمس پر اپنی تمام پروازیں ایک گھنٹے کے لیے معطل کرنی پڑ گئیں ۔
ایئرلائن نے بتایا کہ ایک وینڈر ٹیکنالوجی کے مسئلے کی وجہ سے پروازوں کو اڑان بھرنے میں مشکل پیش آئی۔ کمپنی نے فراہم کنندہ کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ مسئلہ مختصر مدت کے لیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے واٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کردی
حکام کے مطابق یہ واقعہ اس سال ہونے والی دیگر عالمی تکنیکی خرابیوں کے سلسلے کا حصہ ہے ، جس میں مائیکروسافٹ کے ایزور کلاؤڈ پلیٹ فارم اور سائبر سیکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کی سافٹ ویئر خرابی بھی شامل ہیں۔
ان واقعات سے ایئرلائن انڈسٹری کو بڑے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا، خرابی سے ڈیلٹا ایئرلائنز کو 500 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں