سویڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت کا اعلان
سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت کرتا ہے۔
پریس کانفرنس میں کرسٹرسن نے کہا کہ وہ سویڈن میں نیٹو ممالک کے رہنماؤں، بشمول فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے، اور پولینڈ کے ساتھ دو روزہ ورکنگ سیشن کے لیے ملاقات کریں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر نیتن یاہو سویڈن آئیں تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا، تو انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے کام کی حمایت کرتے ہیں، ہم عدالت کے ساتھ ہیں، لیکن میں انفرادی فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی کیلئے ابتدائی طور پر رضامند
جمعرات کے روز آئی سی سی نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ جاری کیے تھے۔
اسرائیل پر الزام ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد سے اب تک 44,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ میں وسیع پیمانے پر تباہی اور قحط کی صورتحال پیدا کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں