روبوٹ کی پہلی سمفنی پرفارمنس آرکسٹرا کے ساتھ میوزک بجانے والاربوٹ

ایک روبوٹ نے موسیقی کی تاریخ میں پہلی بار ایک سمفنی آرکسٹرا کے ساتھ cello ایک وائلن نما ساز بجایا ۔جنوبی سویڈن کے مالمو لائیو کنسرٹ ہال میں ایک ربوٹ مالمو سمفنی آرکسٹرا کے ساتھ پرفارم کرتا نظر آیا ۔ اس پرفارمنس کے دوران سویڈش موسیقار جیکب مولراد کے خصوصی طور پر تیار کی گئی نئی دھن کو بجایا گیا سیلو بجانے والے اس روبوٹ میں صنعتی روبوٹک بازو اور 3D پرنٹنگ کے ذریعے بنائے گئے پرزے لگائے گئے ہیں، اور اسے محقق اور موسیقار فریڈریک گران نے ڈیزائن اور تیار کیا۔ گران نے مولراد کے میوزیکل اسکور کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کو پروگرام کیا۔کلاسیکل اور جدید موسیقی کو یکجا کرنے کے لیے مشہور مولراد نے کہا کہ یہ دیکھنا دلچسپ تھا کہ ان کا میوزک اسکور کوڈ میں کیسے تبدیل ہوتا ہے اور پھر روبوٹک سیلو کے ذریعے پرفارم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس تجربے کو شاندار قرار دیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ روبوٹ سیلو، جو ایک جدید ترین مشین ہے، فی الحال مصنوعی ذہانت (AI) استعمال نہیں کرتا۔ لیکن آئندہ منصوبوں میں آرٹیفشل انٹیلیجنس شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے