ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

  ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ باولر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب انگلش کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ میچ کے لیے اچھی تیاری کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے