جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد، جموں و کشمیر: حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی کے بعد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAC) نے متنازع صدارتی آرڈیننس کی منسوخی اور دیگر اہم مطالبات پر اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے میں 17 نکات پر بات چیت کی گئی ہے، جن میں چند اہم فیصلے شامل ہیں: متنازع صدارتی آرڈیننس کی منسوخی: آرڈیننس کو واپس لے لیا جائے گا۔ تمام اسیران کی رہائی: گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے گا۔ بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی: 5kva سے اوپر بجلی کے ٹیرف سمیت شادی ہالز اور پٹرول پمپس کے ٹیرف پر نظرثانی کی جائے گی۔ گھریلو صارفین کے بقایاجات کی ادائیگی: 36 اقساط میں ادائیگی کی جائے گی۔ ایف آئی آرز کی واپسی: 09 مئی 2023 سے درج ایف آئی آرز آج ہی واپس ہوں گی۔ پراپرٹی ٹیکس کا نوٹیفکیشن: آج ہی جاری کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت آزاد کشمیر صدارتی آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے تیار برطرف سرکاری ملازمتوں کی بحالی: برطرف ملازم صہیب عارف کی بحالی سات دنوں میں کی جائے گی۔ زخمیوں کو معاوضہ: زخمیوں کو دس لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا۔ منگلا ڈیم اور آزاد پتن ڈیم کے متاثرین: متعلقہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور دیگر انتظامات کیے جائیں گے۔ بجلی میٹرز کی خریداری: آئندہ ای ٹنڈرنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ آٹے کی کوالٹی میں بہتری: آٹے کی کوالٹی بڑھانے اور ایلوکیشن میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلدیاتی فنڈز: بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ طلباء یونین کے انتخابات: ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل: 6 ماہ میں اس پر گفت و شنید کی جائے گی۔ معاہدے کی تکمیل کے بعد، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 23 جنوری 2025 کو ہونے والی لانگ مارچ کی کال واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے