‘ہم چیک تقسیم کررہے ہیں لہذا کیمرے بند کردیں،’ خواجہ سعد رفیق کی ویڈیو پر لوگوں کی شاباشی
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرتے وقت کیمرے بند کرا دئیے ۔
باجوڑ کے علاقے خار میں لیگی رہنما نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کی اور جب چیک تقسیم کرنے کا وقت آیا تو کیمرے بند کرادئیے۔ سعد رفیق نے کہا کہ ابھی چیک دینے ہیں اس کی تصویریں بنانا مناسب نہیں، ہم نے ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر بات چیت کی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ایک دوسرے سے دکھ درد بانٹا، پاکستان زندہ باد، خیبر پختونخوا زندہ باد!
لیگی رہنما کے اس قدم کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور مختلف لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سینئر تجزیہ کار اظہر عباس نےسعد رفیق کو شاباش دی اور لکھا کہ یہ کام اس طریقے سے ہی ہونا چاہیے۔اینکر عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ آپ کا یہ رویہ جراتمندانہ اور قابل ستائش ہے، اللہ عزت میں اور اضافہ کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں