سیلاب متاثرین کیلئے امریکی امدادی سامان پاک فوج کے حوالے

امریکا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کی جانب سے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی اور امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالےکیا گیا، امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے 6 پروازوں پر امدادی سامان پاکستان پہنچے گا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے اسلام آباد میں امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام آزمائش کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں، امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا، امدادی سامان میں ٹینٹس، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے