پاکستان کے مختلف شہر 5.9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، اٹک، ملاکنڈ، سوات، ہنگو، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں