سر درد اور مائیگرین سے محفوظ رکھنے والی بہترین غذائیں
سردرد کے نتیجے میں روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، مائیگرین کا تو ابھی کوئی علاج بھی موجود نہیں۔اس تکلیف کے ساتھ کچھ بھی کرنا بہت مشکل ثابت ہوتا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ اس کا سامنا کب ہو جائے۔
مگر غذائیں اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ آپ جو بھی کھاتے ہیں وہ سر درد یا مائیگرین کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔تو ایسی غذاؤں کے بارے میں جانیں جو سر درد یا مائیگرین سے ریلیف دلانے یا ان سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں ورم کش ہوتی ہیں جن سے جسم میں ورم گھٹ جاتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی ورم مائیگرین کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتا ہے اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے آدھے سر کے درد کے دورانیے یا شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا حصول السی کے بیج، اخروٹ اور مچھلی سے ممکن ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق میگنیشم ایسا غذائی جز ہے جو آدھے سر کے درد سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ایک تحقیق میں جسم میں میگنیشم کی کمی اور مائیگرین سے متاثر ہونے کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ میگنیشم سے بھرپور غذائیں جیسے پالک، گوبھی، کدو کے بیج یا دیگر کا استعمال اس مسئلے سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں