سلمان خان میری نقل کرتے تھے، پاکستانی لیجنڈ گلوکار حسن جہانگیر کا دعویٰ
پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار حسن جہانگیر نے انکشاف کیا کہ ان کے اسٹیج پر شرٹ اتار کر پھینکنے کے انداز کو سلمان خان کاپی کیاکرتے تھے۔
حسن جہانگیر پاکستانی موسیقی کا وہ سرمایہ ہیں جن کا گایا ہوا گانا“ ہوا ہوا“ تین نسلوں میں مقبول رہا وہ پاکستان کی موسیقی میں ایک نیا اندازاوراسٹائل لائے۔ وہ آج بھی پہلے کی طرح فٹ نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک کا نیا ٹرینڈ 12انگور کھائیں اور قسمت جگائیں
گلوکار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں اپنے کیریئر ، فٹنس اور فیشن کے حوالے سے گفتگو کی۔ حسن جہانگیرنے بتایا کہ وہ اپنے عروج کے زمانے میں ہر میگزین سے نئے نئے کپڑوں کے ڈیزائن اور ورائٹی تلاش کرتے تھے اور لنڈا بازار سے کپڑے خریتے تھے پھر وہی کپڑے آگے چل کر مشہور ہو گئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں اسٹیج پر شرٹ اتارنے کا انداز متعارف کرایا جسے بعد میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت ہر جگہ کاپی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 80 کی دہائی میں اسٹار تھے اور وہ اسٹیج پر شرٹ اتارکر تماشائیوں کی جانب پھینک دیتے تھے۔ سلمان خان نے کافی بعد میں ڈیبیو کیا اور پھر یہی انداز اپنایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں