حکومت کی بڑی کامیابی، قرض میں 852 ارب روپے کمی

اسلام آباد:سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر میں وفاقی حکومت نے اپنے مجموعی قرض میں 852 ارب روپے کی کمی کرلی ہے۔

رپورٹس ستمبر 2025 تک حکومت کا مجموعی قرض 76 ہزار 605 ارب روپے رہا، جو اگست 25 میں 77 ہزار 458 ارب روپے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں حکومت کے مقامی قرض میں 649 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ستمبر 2025 میں مقامی قرض 53 ہزار 424 ارب روپے رہا جبکہ اگست میں یہ 54 ہزار 73 ارب روپے تھا۔

اسی دوران حکومت کا بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا۔ ستمبر 2025 تک بیرونی قرض 23 ہزار 181 ارب روپے رہا، جبکہ اگست میں یہ 23 ہزار 385 ارب روپے تھا۔اس ڈیٹا کے مطابق حکومت نے صرف ایک ماہ میں مجموعی قرض میں کمی اور مقامی و بیرونی قرض کے بوجھ میں واضح کمی کے مثبت اشارے دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے