وفاقی کابینہ نےگوادر عمان فیری سروس کی منظوری دیدی

کراچی: وفاقی کابینہ نےگوادر عمان فیری سروس کی منظوری دیدی۔ایک بیان میں وفاقی وزیرجنید انوارچوہدری نے کہا کہ  وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گوادر عمان فیری سروس جلد شروع  کی جائے گی۔

جنید انوارچوہدری کے مطابق  پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے جب کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے