دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 94 فیصداضافہ

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 94 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 611 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سا ل جولائی کے مقابلہ میں 94 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل جولائی میں یو اے ای میں کام کرنےوالے پاکستانیوں نے 315 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیاتھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ جون میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 654 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جولائی میں کم ہو کر 611 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.995 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل جولائی کے مقابلہ میں 48 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.029 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے