پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافہ متوقع

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیو زنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے فی لٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے