یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر، پاکستان میں پٹرول کی قیمت تین روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر، پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے 87 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کے الیکٹرک کا بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد پر، پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے 87 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔
اوگرا (اوائل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق اپنی ورکنگ تیار کر رہا ہے، جسے 30 نومبر تک حکومت کو ارسال کیا جائے گا۔
تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی اپنی ورکنگ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت قیمتوں میں رد و بدل کے لیے تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی ممکنہ تبدیلیاں عوام پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہیں، اور اس کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اوگرا اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ورکنگ کے بعد، حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان کیا جائے گا، جس سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں