سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2200 روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کے بعد 2715 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1857روپے بڑھ کر 242370 روپے کی سطح پر آگئی۔      

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے