اسماعیل ہنیہ کی تعریف کیوں کی ؟ اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا
خطبے میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف کرنے پر اسرائیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں دئیے جانے والے خطبہ جمعہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف کرنے پر مسجد اقصیٰ کے 85 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی کے قومی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند سیاستدان اتمر بن گویر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں شیخ عکرمہ کی گرفتاری کا اعلان کیا۔اتمر بن گویر نے شیخ عکرمہ کی دھندلی تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں اسرائیل کا جھنڈا موجود ہے۔
اتمر بن گویر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شیخ عکرمہ سے اسی جھنڈے کے زیر سایہ تفتیش کی جارہی ہے جسے وہ ’بہت پسند‘ کرتے ہیں۔اتمر بن گویر نے لکھا اشتعال انگیزی کرنے والوں کے بارے میں میری پالیسی زیرو ٹالرینس کی ہے۔اتمر بن گویر نے شیخ عکرمہ کی گرفتاری کے حوالے سے لکھا کہ وہ خوش ہیں اور اس کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں