سابق شاہ ایران کے بیٹے کی امریکا مغرب سے رجیم چینج کی اپیل
ایران کے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد اقتدار سے بے دخل ہونے والے شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں رجیم چینج کے لئے امریکا اور مغربی ممالک سے عملی قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے سابق ولی عہد نے کہا کہ ایران میں عام لوگ جو موجودہ حکومت کی مخالفت کرتے ہیں وہ اب اسرائیل کے حملوں کے بعد ’دوبارہ متحرک‘ ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’حتمی حل ’رجیم‘ کی تبدیلی ہے، اور اب ہمارے پاس ایک موقع ہے کیونکہ یہ حکومت اپنے کمزور ترین موڑ پر ہے۔‘
انھوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ ’بے کار نہ بیٹھیں اور واضح طور پر یہ ظاہر کریں کہ صرف پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ وہ ایرانی عوام کو جمہوریت اور آزادی کے لیے ان کی لڑائی کے لیے حمایت کا احساس دلانے کے لیے اگلا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔‘
رضا پہلوی جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے مقصد کی حمایت کے لیے غیر ملکی طاقتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے حالیہ برسوں میں اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سی ٹی وی نیوز کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں